پاکستانی خبریںسپورٹس

بابر اعظم کی شاندار سنچری، اوپنرز کی زبردست بیٹنگ نے پاکستان کو فتح دلا دی

خلیج اردو

کراچی: پاکستان کے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی دوسری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری بنا کرکراچی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔ یوں پاک بمقابلہ انگلیڈ دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔

 

پاکستانی اوپنر بابر اعظم نے 66 گیندوں پر 11 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 110 رنز اسکور کیے جبکہ محمد رضوان 51 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 88 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

اس جیت کے بعد پاکستان نے سات میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ انگلینڈ پہلا ٹی ٹونٹی میچ پاکستان کے خلاف جیت چکا ہے۔

 

قبل ازیں انگلینڈ کے اسٹینڈ ان کپتان معین علی نے تیز رفتار نصف سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو 199-5 تک پہنچایا۔معین نے 23 گیندوں میں چار چھکے اور اتنے ہی چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ 55 رنز بنائے۔ ابتدا میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ (43)، ہیری بروک (31) اور ایلکس ہیلز نے (30) رنز اسکور کیے۔ معین نے تیز باولر محمد حسنین کی اننگز کی آخری دو گیندوں پر دو زبردست چھکے لگائے۔ انگلیڈ کا دیا گیا 199 رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 19.3 اوورز میں پورا کیا۔ بابر اعظم نے 110 اور محمد رضوان نے 88 رنز اسکور کیے۔

 

انگلینڈ کی ٹیم 17 سالوں میں اپنے پہلے پاکستان کے دورے پر ہے۔ کراچی اسٹیڈیم شائقین سے بھرا رہا ہے۔ انگلش بلے باز ایلکس ہیلز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کھیلنے کیلئے بہترین جگہ ہے

 

قومی ٹیم کی جیت پر وزیر اعظم نے مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پہلے پاکستان نے بغیر کوئی رنز بنائے بھارت کے خلاف 152 رنز اسکور کیے تھے اور آج 203 رنز بغیر کسی نقصان کے بنانے پر بابر اور رضوان مبارک باد کے مستحق ہیں۔

Source: Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button