پاکستانی خبریںعالمی خبریں

بابا گرونانک کا یوم پیدائش،3ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستانی ویزے جاری

خلیج اردو: پاکستان ہائی کمیشن نے بابا گرو نانک کی یوم پیدائش کی تقریبات کے لیے 3 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردئیے۔

بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا گیا ہے کہ بابا گرونانک کے 552 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کےلیے 3 ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے کےلیے ویزے جاری کئے گئے ہیں

پاکستان کی جانب سے بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھ یاتریوں کو بابا گرونانک کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی گئی۔ ہائی کمیشن نے پاکستان جانے والے سکھ یاتریوں کو مذہبی عبادات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوبرس قبل وزیراعظم عمران خان نے کرتار پورراہداری کا افتتاح کیا تھا۔اس تاریخی موقع پربھارت کےسابق وزیراعظم من موہن سنگھ ، سابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو، بھارتی اداکار سنی دیول اوربھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی موجود تھے۔ ہزاروں بھارتی اور غیر ملکی سکھ یاتریوں نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔

کرتارپور گوردوارے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دربارصاحب میں بھارت سے آئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا تھا کہ سکھ قوم طاقتور لوگوں کی قوم ہے اور تقسيم ہند کے بعد پہلی بار سرحد پر رکاوٹيں ختم ہوئيں،عمران خان سکندر ہيں جو دلوں پر راج کرتے ہيں،عمران خان پہلا وزیراعظم ہے جس نے نفع و نقصان نہیں دیکھا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button