پاکستانی خبریں

پاکستان کی معیشت کے لیے بڑی خبر۔پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پائے گا

او سی:

خلیج اردو

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی پاکستان کو دیگر ذرائع سے فنڈز کی تفصیلات فراہم کرنے کے معاملے پر اہم پیش رفت۔۔۔۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 2ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا ہے۔۔۔تاہم آئی ایم ایف مختلف شرائط پر ابھی بھی قائم ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق سعودی عرب نے 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق دوست ملکوں سے 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار 10 اپریل کو امریکا جانے سے پہلے متحدہ عرب امارت کی اعلی قیادت سے بھی رابطہ کریں گے

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو سالانہ 900 ارب روپے  کی سبسڈی پر تاحال اعتراض ہے،آئی ایم ایف شرح سود میں مہنگائی کے حساب سے مزید اضافے اور پٹرولیم لیوی کی مد میں 850 ارب روپے جمع کرنے، پٹرول اور ڈیزل  کی امپورٹ کم کرنے اور پٹرولیم  لیوی اور ٹیکسز کا شارٹ فال پورا کرنے کے مطالبے پر قائم ہے

 

دوسری طرف پبلک اکاونٹس کمیٹی میں شرکت کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ آئی ایم ایف کسی بھی وقت پاکستان کے لیے اچھا اعلان کر سکتا ہے۔ پاکستان نے پبلک فنانس اور مانیٹری تقاضے پورے کر دیئے ہے۔ان تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد راستہ ہموار ہو چکا ہے ۔آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معائدہ کسی وقت بھی ہو سکتا ہےَ ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button