پاکستانی خبریں

لاہور ایئرپورٹ پر ایک بار پھر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، طيارے کی لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

خلیج اردو: لاہور ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طیارے سے ایک بار پھر پرندہ ٹکرا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے طيارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرانے پر طيارے نے لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق حادثے کی شکار پرواز پی کے 258 شارجہ سے 168 مسافروں کو لے کر لاہورآرہی تھی، کہ لینڈنگ کے دوران طيارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، تاہم کپتان نے مہارت سے جہاز کو ائیرپورٹ پر اتارلیا۔

حکام نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن ناکارہ ہوگیا اور پروازکے قابل نہ رہا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button