پاکستانی خبریں

پاکستان:لاہور کے نئی انار کلی بازار میں بم دھماکہ،دو افراد جاں بحق،درجنوں زخمی ہوگئے

خلیج اردو

لاہور:لاہور کے نئی انارکلی میں بم دھماکے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔دھماکے میں بچے سمیت چھبیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں سے چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ بینک کے نیچے ایک دکان کے باہر ہوا جس کے نتیجے میں قریبی دکانوں اور عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔پولیس کے نے بتایا کہ دھماکے کے بعد دکان کے باہر کھڑے موٹر سائیکلوں کو آگ لگ گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔دھماکے میں کتنا باردودی مواد استعمال کیا گیا اس حوالےسے شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں ۔

لاہور کے ایم ایس میو اسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے۔جس جگہ پر دھماکہ ہوا وہاں پر ریڑھی والے کھڑے تھے۔

دھکماکے کے فوری بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں ے پورے علاقے کو سیل کر دیا۔پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

 

دھماکے کے بعد ملک کے دیگر شہروں میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق انکے پاس ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات کی الرٹ موجود ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button