پاکستانی خبریں

برٹس ایئرویز کا بڑا اعلان، پاکستان کے مسافروں کیلئے خوشخبری، برطانوی ہائی کمیشن نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

خلیج اردو
15 ستمبر 2020
اسلام آباد: برٹش ائیرویز نے لاہور سے لندن براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ برٹش ائیرویز لاہور سے لندن کے لیے 14 اکتوبر سے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی ۔

اسلام آباد میں مقیم برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج برٹش ائیر ویز نے لاہور سے لندن کے لیے پہلی بار پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان دونوں ۔ممالک کی تعلقات کو مزید گہرا کرنے ،عوامی رابطے اور سیاحت کے فروغ کے لیے موثر ثابت ہو گا۔

حکومت برطانوی حکومت کی سرکاری ویب سائیٹ gov.uk پر موجود بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیتھروایئرپورٹ کے ٹرمینل 5 سے بوئنگ 787۔8 کی پرواز لاہورلینڈ کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کثیف ثقافت کیلئے مشہور باغوں کا شہر لاہور اب برٹش ایئرویز کے ذرئعے لندن ، امریکہ اور کنیڈا میں مسافروں کو پہنچائے کا سبب بنے گا۔

برٹش ایئرویز کی پرواز روزانہ اسلام آباد سے پہلے ہی پرواز کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button