پاکستانی خبریں

مارگلہ کی پہاڑیوں میں غیرملکی سفارتکار راستے بھول گئے ، اسلام آباد پولیس کا احسن اقدام، دونوں سفارتکاروں کو تلاش کر لیا گیا۔

خلیج اردو
20 ستمبر 2020
اسلام آباد: پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں پولیس نے دو غیر ملکی سفارتکاروں کو ریسکیو کرلیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مارگلا کی پہاڑیوں پر جانے والے دو سفارت کار راستہ بھول گئے تو اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بھاری نفری لے کر پہاڑوں میں سفارتکاروں کی تلاش شروع کی اور کئی گھنٹوں کی آپریشن کے بعد انہیں باحفاظت تلاش کر لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنزن کے مطابق ہنگری کے سفارت خانہ کے سیکنڈ سیکرٹری اور خاتون اتاشی صبح 7 بجے ٹریل سکس پر گئے تھے ۔ہنگری سفارت خانہ نے رات 9 بجے ٹریل پر جانے والے سفارت کاروں کے واپس نہ آنے بارے اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری مارگلا کی پہاڑیوں پر سفارت کاروں کی تلاش شروع کی اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد دنوں سفارتکاروں کو باحفاظت تلاش کر لیا گیا ۔

ترجمان کیپٹل پولیس کے مطابق ائی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے ڈی آئی جی آپریشنز کی بروقت مدد کو سراہتے ہوئے پولیس کی پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button