پاکستانی خبریںعالمی خبریں

بڈھ بیر میں معصوم بچی (عالیہ) کو بیدردی کیساتھ قتل اور ثبوت کو مٹانے کی خاطر جلانے والا مرکزی ملزم گرفتار۔ سی سی پی او پشاور

خلیج اردو: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ بڈھ بیر کی حدود بالوخیل میں 7 سالہ معصوم بچی (عالیہ) کو بیدردی سے قتل کرنے والا مرکزی درندہ صفت ملزم آصف رضاء عرف ملنگ کو گرفتار کرلیا. گرفتار ملزم نے ثبوت مٹانے کیلئے بچی کی لاش کو آگ لگائی تھی.

یہ انکشافات سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور نے پولیس لائنز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا جسمیں بچی کے شفاک قاتل کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بچی کیساتھ ذیادتی کے بعد قتل کرنے اور ثبوت مٹانے کیلئے لاش کو جلانے کا اعتراف کرلیا،ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی قیادت میں سپیشل انوسٹیگیشن ٹیم ملزم سے تفتیش کر رہی ہے.

سی سی پی نے بتایا کہ مدعی معراج ولد خواجہ محمد سکنہ بالو خیل نے مورخہ 19 نومبر کو تھانہ بڈھ بیر میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بیان کیا کہ اس کی معصوم 7 سالہ بیٹی عالیہ کو کسی نامعلوم ملزم یا ملزمان نے ا غوا کر کے قتل کر نے کے بعد اس کی جلی ہوئی نعش کو قبرستان میں پھینک دیا ہے, جس پر پشاور پولیس نے اطلاع ملتے ہی بڈھ بیر کی حدود بالو خیل قبرستان میں بچی کی جلی ہوئی نعش فوری طور پرتحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثنا ءاللہ عباسی نے اندوہناک واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور کی سربراہی میں ایس ایس پی آپریشن منصور امان ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نوشیر خان کی قیادت میں پشاور پولیس کے آپریشن اور انوسٹیگیشن کے انتہائی قابل پولیس افسران پر مشتمل خصوصی جوائنٹ ٹیم تشکیل دی گئی۔

کیس کی سنگین نوعیت کی پیش نظر خصوصی چار سپیشل انوسٹیگیشن ٹیموں نے انٹیلی جنس اور سائنسی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے ایریا پروفائلنگ کے دوران ایک ہزار سے زائد گھروں کی پروفائلنگ کی اور 5 سو سے زائد افراد کے فنگر پرنٹ کے نمونے لئے تھے۔ ٹیکنیکل انوسٹی گیشن ٹیم نے 5 ہزار سے زائد کال ریکارڈز کا تجزیے بھی کیے،جاری تفتیش کے دوران انٹاروگیشن ٹیم نے دو سو سے زائد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جس کے دوران چھاپہ زن ٹیم نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے کے پی کے قبائلی علاقوں سمیت مختلف اضلاع میں چھاپے مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی مدد اور پولیس کی انتھک محنت کی بدولت کامیاب کاروائی کے دوران مرکزی ملزم آصف رضا عرف ملنگ ولد غلام رضا سکنہ بالو خیل بڈھ بیر کو ضلع خیبر ذخہ خیل سے گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزم سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن نوشیر خان کی قیادت میں سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تفتیش کر رہی ہے، انشاء اللہ درندہ صفت ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے
گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button