
خلیج اردو
عاطف خان خٹک
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی قانون سازی یا این آر او،بڑے بڑے ملزمان کے نیب مقدمات ختم ہو گئے۔وزیر اعظم اور ان کے خاندان سمیت حکمران اتحاد میں موجود بڑے ناموں کے خلاف احتساب عدالتوں سے کیسز واپس ہو گئے۔
نیب قانون میں تبدیلی، بڑے بڑے ملزمان کے نیب مقدمات ختم ہوگئے اور اب تک نیب کے پچاس کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں نے واپس کردیے۔
وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور کے 6 کرپشن ریفرنسز ،سینیٹریوسف رضا گیلانی کیخلاف یوایس ایف فنڈ کرپشن ریفرنس اور سینیٹر سلیم مانڈووی والا، اعجاز ہارون کیخلاف کرپشن ریفرنس واپس ہو گئے۔
موجودہ حکومت میں کی گئی قانون سازی کے باعث سابق وزیراعلٰی خیبر پختون خواہ سردار مہتاب عباسی ،پیپلزپارٹی کی سینیٹرروبینہ خالد کیخلاف کرپشن ریفرنس سمیت مضاربہ سکینڈل، کمپنیز فراڈ کے ریفرنسز بھی احتساب عدالتوں سے واپس کر دیئے گئے۔احتساب عدالتوں میں مزید ملزمان نے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے۔