پاکستانی خبریں

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے متعلق کویڈ ٹیسٹنگ پروٹوکول میں تبدیلی

مثبت مسافروں پر 10 روز کے لیے مخصوص حکومتی قرنطینہ سینٹرز پر رکھے جائے کی شرط فوری طور پر ختم

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے ہوائی مسافروں سے متعلق کویڈ ٹیسٹنگ پروٹوکول میں تبدیلی ، سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ (آر-ای-ٹی) میں مثبت کورونا آنے والے مسافروں پر 10 روز کے لیے مخصوص حکومتی قرنطینہ سینٹرز پر رکھے جائے کی شرط فوری طور پر ختم کردی گئی ہے۔

مثبت (آر-ای-ٹی) کے حامل مسافر اپنے اپنے گھروں پر 10 روز کے لئے خود کو ‘ہوم قرنطینہ’ کریں گے۔صوبائی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو مسافروں کے ہوم قرنطینہ کو یقینی بنانے سے متعلق موثر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاکستان آنے والوں مسافروں سے متعلق دیگر ٹیسٹنگ پالیسی پروٹوکولز آخری حکم نامے کے مطابق جوں کے توں لاگو رہیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button