پاکستانی خبریں

آئینی بحران پر مشاورت کیلئے چیف جسٹس نے ساتھی ججز کو بلا لیا، سپریم کورٹ کے تالے کھول دئیے گئے

خلیج اردو: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی آئینی صورت حال پر مشاورت کے لیے چیف جسٹس پاکستان نے ساتھی ججز کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے ساتھی ججز کو مشاورت کے لیے بلا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ساتھی ججز کو مشاورت کے لیے اپنےگھر پر بلایا ہے کیونکہ اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ کورٹ کو تالے لگے ہوئے ہیں۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ سپریم کورٹ کے تالے کھول دیے گئے ہیں اور پیپلز پارٹی کے وکلاء عدالت پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button