پاکستانی خبریں

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے علاقے پنجگور کا دورہ کیا،آرمی چیف نے چند روز قبل دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے والے فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا

خلیج اردو

راولپنڈی:آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجگوربلوچستان کادورہ کیا ۔۔۔ آرمی چیف نےدہشتگردوں کاحملہ پسپاکرنےوالےجوانوں کیساتھ مصروف دن گزارا۔آرمی چیف کو مقامی کمانڈرنےسیکیورٹی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔آرمی چیف کوخطرات سےنمٹنےکیلئےاٹھائےگئےاقدامات پربریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نےدہشتگردوں کےحملوں کابہادری سےجواب دینےکوسراہا۔

 

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جوان اپنی آپریشنل تیاریاں برقراررکھیں۔ بلوچستان میں ملک دشمن عناصرکی سازشیں ناکام بنائیں گے۔مقامی آبادی کاتحفظ اورسیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔دہشتگردوں کوشکست دینےکیلئےانکےسہولت کاروں کیساتھ گٹھ جوڑختم کرناہوگا۔

 

آرمی چیف نےمادروطن کادفاع کرنےوالےشہداکوبھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے  پنجگورمیں قبائلی عمائدین سےبھی بات چیت کی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نےعمائدین کی قانون نافذکرنےوالےاداروں کی حمایت کوسراہا اورعلاقےکی ترقی اوراستحکام کیلئےعمائدین کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

آرمی چیف نے کہا کہ سماجی اقتصادی ترقی کے منصوبےبروقت مکمل کیےجائیں گے۔دہشگردوں کوشدیدمحنت سےحاصل کردہ کامیابیاں رائیگاں کرنےنہیں دیں گے۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button