پاکستانی خبریں

وزیر اعظم سے عسکری قیادت کی ملاقات، کیا کمپنی ٹھیک چل رہی ہے؟

خلیج اردو
24 دسمبر 2020
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے آج اسلام آباد میں عکسری قیادت نے ملاقات کی ہے جس کے سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ملاقات کے بارے میں وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آر آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس لیٖٹنٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

اس اعلی سطح کی ملاقات میں پیشہ ورانہ امور سمیت ملکی اور بین الاقوامی سیکورٹی صورت حال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے اتحاد بنا ہے اور اس تحریک کی جانب سے عمران حکومت کو گھر بھیجنے کی بات کھلے عام کی جارہی ہے۔

ایسے میں اپوزیشن کے حامیوں اور مخالفین کی جانب سے اس ملاقات کو ان کے اپنے نکتہ نظر سے دیکھا جارہا ہے۔ کہیں پر وزیر اعظم اور دیگر افسران کے درمیان فاصلے پر بات ہورہی ہے تو کہیں پر اشاروں میں سمجھایا جارہا ہے کہ سول اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہیں۔

ایسے میں ایک صارف انورلودھی نے سنیئر صحافی سہیل وٖڑائچ کو مخاطب کرکے پوچھا ہے کہ وڑائچ صاحب آپ بتائیے گا کہ یہ کمپنی چلے گی یا نہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button