پاکستانی خبریں

کورونا: این سی او سی نے پاکستان بھر میں نئی پابندیوں کا اعلان کردیا.

خلیج اردو: کورونا کی جاری چوتھی لہر کے پیش نظر انسداد کرونا کیلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ملک میں نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔

ان پابندیوں کیمطابق ویکسی نیشن کو روزمرہ معمولات کی تکمیل کیلئے لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

درج ذیل شرائط یہ ہیں؛

* 30 ستمبر کے بعد اسکول اور ٹرانسپورٹیشن میں مکمل ویکسی نیشن کے بغیر کام نہیں کیا جاسکے گا »

* مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد فضائی سفر بھی نہیں کرسکیں گے۔

* شادی کی تقریبات میں بھی 30 ستمبر کے بعد بغیر مکمل ویکسی نیشن شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

* 17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے 15 ستمبر تک ویکسین کی ایک خوراک لگوانا لازمی ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button