پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان آنیوالے 6 سال کے بچوں کی بھی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار، ایڈوائزری جاری

خلیج اردو: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

سی اے اے کے مطابق 9 اگست سے پاکستان آنے والے 6 سال کے بچوں کی بھی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

سی اے اے نے بتایا کہ پاکستان کے ائیرپورٹس پر 6 سال کے مسافروں کےریپڈ انٹیجن ٹیسٹ بھی ہوں گے تاہم کورونا وائرس مثبت آنے پر 12 سال کی عمر کے مسافروں کو محکمہ صحت کے قرنطینہ سینٹر میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

ٹریول ایڈوائزری کے مطابق پاکستان آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا کی منفی رپورٹ ساتھ رکھنی ہوگی۔

سی اے اے نے بتایا کہ 9 اگست سے نئے احکامات پر عملدرآمد شروع ہوگااور نئی ٹریول ایڈوائزری سے متعلق تمام ائیرلائنز کو ہدایت جاری کردی ہیں۔

سی اے اے کے مطابق کورونا کے پیش نظرپاکستان کے ائیرپورٹس پر مزید سخت فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button