پاکستانی خبریں

پاکستان میں اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

خلیج اردو: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا۔

این سی او سی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازم ہے لہٰذا پریشانی سے بچنے کیلئے 31 جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ سندھ حکومت نے ایک ہفتے میں ویکسی نیشن نہ کرانے والے شہریوں کی موبائل سمز بند کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button