پاکستانی خبریں

ہمیں تندور والے غریب لوگوں کا مفاد دیکھنا ہے،یہ جون جولائی میں دہکتی آگ میں جا کر روٹی لگاتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود کے روٹی اور نان کی نئی کم قیمتوں کیخلاف درخواست پر ریمارکس

خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی. ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالتی حکم پر پیش ہوئے۔

 

اسٹیٹ کونسل نے مؤقف اپنایا کہ ایڈووکیٹ جنرل اس معاملے پر عدالت کی معاونت کرینگے، ابھی پہنچے نہیں۔ جس پر جج نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل نہیں پہنچے تو عدالت انتظار تو نہیں کرے گی۔

 

اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ پہلے گندم کا بحران ہوتا تھا اس بار گندم بہت زیادہ ہو گئی ہے۔آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو چکی ہے، قیمتیں اس لیے کم کیں۔آٹے کی قیمت بڑھتی ہے تو یہ فوری قیمت بڑھا دیتے ہیں لیکن کمی کے ساتھ کم نہیں کرتے۔

 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ عدالت نے تندور والے غریب لوگوں کا مفاد بھی دیکھنا ہے۔ تنور والے جون جولائی میں دہکتی آگ میں جا کر روٹی لگاتے ہیں۔ عدالت نے ریڑھی لگانے والے غریب کا مفاد بھی دیکھنا ہے۔ روٹی کی قیمت امیر آدمی کا مسئلہ نہیں ہے۔ امیر آدمی کو تو روٹی کی قیمت ہی پتا نہیں۔

 

وکیل نان بائی ایسوسی ایشن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگ گرفتار اور تندور سیل ہیں۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو متفقہ قیمت کا تعین کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ کل 12 بجے بیٹھ کر مشاورت سے نئی قیمتوں کا تعین کریں۔ تین دن میں عدالت میں رپورٹ جمع کرائیں۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیل کردہ تندور ڈی سیل کرنے اور گرفتار لوگوں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔۔۔ کاحکم

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button