پاکستانی خبریں

پاکستان نے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے لیے سخت پابندیوں کا اعلان کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے غیر ویکسین شدہ افراد کو اس مہینے کے بعد دفاتر سے کام کرنے سے روک دیا جائے گا۔

اسد عمر کی جانب سے ایک ٹی وی انٹرویو میں مزید کہا گیا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد غیر ویکسین شدہ افراد شاپنگ مالز میں داخل ہونے کے اہل نہیں ہوں گے، نہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کر سکیں گے اور نہ ہی انہیں فضائی سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس عمر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد شہر کی بالغ آبادی کے 52 فیصد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ لہذا دیگر شہروں کو بھی لاک ڈاؤنز اور دیگر پابندیوں سے بچنے کے لیے کم از کم 40 فیصد آبادی کو جلد از جلد ویکسین لگانی چاہیے۔

مزید برآں، پاکستان میں کورونا وبا کے آغاز سے ابتک 1 اشاریہ 2 ملین کورونا کیسز سامنے ہیں جبکہ اب کت 27 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button