پاکستانی خبریں

کووڈ-19: پاکستان نے 50% اہل آبادی کو وائرس کے خلاف ویکسین لگوا دی ۔

خلیج اردو: وزارت برائے قومی صحت سروسز نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ پاکستان نے اپنی 12 سال سے زائد عمر کی نصف آبادی کو کووڈ 19 کے خلاف ویکسین لگا دی ہے۔

ٹویٹر پرآ کر، وزارت نے شہریوں کو خبردار کرنے کے ساتھ اس سنگ میل کا اعلان کیا کہ وبائی مرض کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

"ہمیں اپنے دوستوں، خاندان کے افراد، اور پڑوسیوں کو اس مہلک بیماری کے خلاف فوری طور پر ٹیکے لگوانے کی ترغیب دینا جاری رکھنی چاہیے۔”

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے چیئرمین نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)، اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب پہلا صوبہ بن گیا ہے جس کی نصف سے زیادہ اہل آبادی کو کم از کم ایک خوراک ویکسین لگا دی گئی ہے جسکی شرح 52 فیصد ہے۔ کے پی 48 فیصد، سندھ 40 فیصد اور بلوچستان 17 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ویکسینیشن میں سرفہرست وفاقی علاقے: اسلام آباد 87 فیصد، آزاد جموں و کشمیر 59 فیصد اور گلگت بلتستان 54 فیصد شرح کیساتھ ہیں-

اکتوبر میں، ملک نے کورونا وائرس کے خلاف 100 ملین ٹیکے لگانے کا سنگ میل حاصل کیا۔ CoVID-19 ویکسینیشن کے لیے 68 ملین اہل افراد میں سے، 38 ملین سے زیادہ کو مکمل طور پر ٹیکہ لگایا گیا تھا اور 30 ملین کو 23 اکتوبر تک ایک ہی خوراک مل چکی تھی۔

عمر نے کہا کہ جزوی طور پر ویکسین شدہ 30 ملین افراد کو ان کی قوت مدافعت کو بہتر بنانے کے لیے اپنا دوسرا شاٹ لینا چاہیے۔

انہوں نے ویکسین نہ لگانے والے افراد پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد اپنے خاندان، معاشرے اور اپنی حفاظت کے لیے کوویڈ 19 کی ویکسین لگائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button