پاکستانی خبریں

کورونا ایس او پیز: بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو یہ موبائل ایپ ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگی، سول ایوی ایشن حکام

 

خلیج اردو آن لائن:

بیرون ملک سے پاکستان جانے والے تمام مسافروں کو اب اپنی تمام معلومات پاس ٹریک ایپ کے ذریعے جمع کروانی ہوگی۔

پاکستان کے نجی خبررساں ادارے ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی سول ایوایشن حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کیا گیا ہے۔

نئے قواعد و ضوابط کے مطابق یکم مئی سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کو اپنی مکمل معلومات پاس ٹریک ایپ کے ذریعے حکام کو جمع کروانی ہوگی۔ اس قانون میں کسی کے لیے کوئی رعایت فراہم نہیں کی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایئر لائن آپریٹرز کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ یقینی بنائیں کہ پاکستان آںے والے تمام مسافر اس ایپ کو ڈاؤنلوڈ کریں اور اپنی تمام معلومات اسکے ذریعے جمع کروائیں۔ اس قانون پر عمل نہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید برآں، پاس ٹریک ایپ کے ذریعے معلومات جمع کروانے کے بعد یکم مئی سے ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم جمع کروانے کی شرط ختم ہوجائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button