پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان کی پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو شکست ،کپتان بابر اعظم کی اوپنرز کی تعریف

خلیج اردو 30 نومبر 2021

پاکستان نے چٹاگانگ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان نے 202 رنز کے تعاقب میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 109 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔بنگلہ دیش کو طویل انتظار کے بعد پہلی کامیابی تب ملی جب عبداللہ شفیق کو مہدی حسن نے 73 رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عبداللہ شفیق نے دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکورکیں۔

 

پہلی اننگز میں 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے عابد علی دوسری اننگز میں صرف نو رنز کے فرق سے میچ میں مسلسل دوسری سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔عابد علی کو بنگلہ دیش کے لیفٹ آرم سپنر تائج الاسلام نے آؤٹ کیا۔

 

پاکستان نے 59 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پرہدف پورا کیا۔اظہر علی 24 اور بابر اعظم 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے لیفٹ آرم سپنر تائج الاسلام نے پہلی اننگز میں سات جبکہ میچ میں مجموعی طور پر آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

 

میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پہلی اننگز میں خسارے کے باوجود ہم نے بہترین کم بیک کیا۔عبداللہ شفیق اور عابد علی نے بہترین انداز سے بلے بازی کی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button