پاکستانی خبریںعالمی خبریں

کسٹمز عملے کو امپورٹڈ آئٹمز لانے والے مسافروں کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

خلیج اردو: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز حکام کو بیرون ممالک سے امپورٹڈ آئٹمز لانے والے مسافروں کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری ملک بھر کے ائیر پورٹس پر تعینات پاکستان کسٹمز کے عملے کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے سامان میں موجود امپورٹڈ آئٹمز پر انہیں ہراساں نہ کیا جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کی سہولیات کے لیے ائیر پورٹس پر تعینات عملے کی نگرانی اسسٹنٹ کلیکٹرز اور ڈپٹی کلکٹرز کے ماتحت ہو گی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ’کھیپیوں‘ کے خلاف ملک بھر کے انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے، مسافروں کی سہولت سے متعلق ہدایات پر عمل درآمد کے لیے ائیر پورٹس پر تعینات کلیکٹرز کو سرپرائز وزٹ کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں کسٹمز عملے کی طرف سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے سامان سے بچوں کے کھانے پینے کی اشیاء ضبط کرنے کی شکایات سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں جس پر وفاقی حکومت نے کسٹمز کو نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button