
خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں ایک سنیئر صحافی اور اینکر پرسن کے صاحبزادے نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی بیوی کو تشدد کرکے قتل کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع واردات پر موجود ہیں۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے، جو بھی حقائق سامنے آئے وہ شیئر کیے جائیں گے۔
تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی واردات کا معاملہ۔
شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا۔
پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔
وقوعہ کی تفتیش جاری ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں گے۔#ICTP #IGP
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 23, 2022
سوشل میڈیا پر اس خبر کو لے کر غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ صحافی وسیم عباسی نے اس کا موازنہ اسلام آباد کے ہائی پروفائل کیس سے کیا ہے جس میں مجرم کو سزائے موت ہو چکی ہے۔
نور مقدم کے بعد اسلام آباد میں ایک اور عورت کا لرزہ خیز قتل۔۔۔مبینہ قاتل نے اپنے فارم ہاوس میں بیوی کو جم کے بھاری ڈمبل مار کر قتل کر دیا۔۔
یہ شہر کے امیر زادوں کو ہوا کیا ہے؟— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) September 23, 2022
ایک ٹویٹر صارف نے آج کے واقعے میں ملوث ملزم کے سابقہ ریکارڈ کا بھی حوالہ دیا ہے۔
Police sources say Ayaz Amir’s son Shahnawaz killed his own wife in a farmhouse in Chak Shehzad.
In 2011, Ayaz Amir and 5/6 others were accused of gangrape by a girl named Tabassum in Chakwal session court. https://t.co/MBx4pEM47W
— Farrukh Javed Abbasi (@FarrukhJAbbasi) September 23, 2022