پاکستانی خبریں

ملکہ برطانیہ کی وفات،صدر عارف علوی نے برطانوی ہائی کمشن جاکر تعزیتی کتاب میں اپنے تائثرات درج کر لیے

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت  کیلئے برطانوی ہائی کمیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے برطانوی ہائی کمیشن میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

 

صدر مملکت نے لکھا ہے کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے غمگین دل سے ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ان کا انتقال سات دہائیوں پر محیط ایک دور کے خاتمے کی علامت ہے۔

 

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ نے برطانوی عوام اور دولت مشترکہ  کیلئے شاندار خدمات انجام دیں اور برطانیہ کی زندگی عوامی خدمت کیلئے وقف تھی،  انہوں نے اپنے فرائض وقار کے ساتھ ادا کیے۔

 

صدر علوی نے لکھا کہ میں 1961ء میں 12 سال کے بچے کی حیثیت سے انکے دورہ پاکستان کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ملکہ الزبتھ دوم شائستگی ، توازن اور وقار کی علامت تھیں۔میں شاہی خاندان اور برطانیہ کے لوگوں سے ایک بار پھر دلی تعزیت کرتا ہوں۔

 

صدر ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بعد ازاں صدر مملکت کی برطانوی ہائی کمشنر سے  بھی بات چیت کی اور انہوں نے کہا کہ آنجہانی ملکہ بے مثال وقار اور شائستگی کی حامل خاتون تھیں۔ ان کی خیراتی اداروں کی سرپرستی ، دنیا میں امن کے فروغ کیلئے کوششیں غیر معمولی تھیں۔

 

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ آنجہانی ملکہ اپنے دل  میں پاکستان کے لیے ایک خاص مقام رکھتی تھیں ۔ملکہ الزبتھ دوم نے اپنے آخری پیغام میں پاکستان کے سیلاب زدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاتھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button