پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی،2.91فیصد ریکارڈ

خلیج اردو: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی۔ مثبت کیسز کی شرح 2.91فیصد رہی۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 644 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 22 ہزار 126 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 2.91 فیصد رہی۔

عالمی وبا کورونا سے متاثرہ 170 مریضوں کی حالت تشویش ناک رہی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button