پاکستانی خبریں

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار،ایک ڈالر 218 روپے کا ہوگیا

خلیج اردو
کراچی: پاکستان میں روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی آرہی ہے جہاں اب ایک ڈالر کی قیمت 218 روپے کا ہوگیا ہے۔

میڈیا گروپ جنگ کی خبر کے مطابق فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید مزید ایک روپے کی کمی سے 225.00 روپے سے کم ہو کر 224.00 روپے اور قیمت فروخت 70پیسے کی کمی سے 225.20 روپے سے کم ہو کر 224.50 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 219.00 روپے سے کم ہو کر 218.00 روپے اور قیمت فروخت 221.00 روپے سے کم ہو کر 220.00 روپے ہو گئی ہے جس میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشیات بوستان خان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان مزید برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button