پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی ایکسپو ؛ پاکستان پویلین نے اکتوبر کے لیے شاندار پروگرام ترتیب دے دیے

پویلین میں پہلے مہینے کا محور بلوچستان ہوگا جہاں خطے سے متعلق ثقافتی ، تاریخی اور کاروباری تقریبات جاری رہیں گی ، ہر دن خطے کا پوشیدہ خزانہ دریافت کرنے کے لیے ایک مختلف اور حوصلہ افزا تجربہ پیش کیا جائے گا

دبئی ایکسپو میں بنائے گئے پاکستان پویلین نے اکتوبر کے مہینے کے لیے شاندار پروگرام ترتیب دے دیے ، سیاحت اور دیگر معاشی شعبوں میں صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ایکسپو 2020 دبئی میں پاکستان پویلین کا اکتوبر کیلنڈر جمعرات کو جاری کیا گیا جو یہ یقینی طور پر جوش و خروش پیدا کرے گا ، جس میں ثقافتی ، تاریخی اور کاروباری تقریبات گرینڈ ایونٹ کے ابتدائی مہینے میں جاری رہیں گی جس کے لیے پویلین میں پہلے مہینے کا محور بلوچستان ہوگا اور ہر دن ایکسپو میں آنے والے افراد کو اس خطے کے بارے میں مزید جاننے اور پوشیدہ خزانہ دریافت کرنے کے لیے ایک مختلف اور حوصلہ افزا تجربہ پیش کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ایکسپو کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان کا پویلین سیاحت اور دیگر اقتصادی شعبوں میں بے پناہ صلاحیتوں اور مواقع کو ظاہر کرنے کے لیے مختلف تقریبات منعقد کرے گا ، پاکستان کا فیڈرل بورڈ آف انویسٹمنٹ 5 اکتوبر کو الیکٹرک وہیکل پالیسی پر ایک سیمینار منعقد کرے گا جب کہ 6 اکتوبر کو موسمیاتی تبدیلی پر ایک سیشن پاکستان کے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین کے ساتھ منعقد ہوگا ، یہ سیشن کلین گرین پاکستان اقدام کو اجاگر کرے گا تاکہ ملک گیر صفائی اور درخت لگانے کی مہم کی حوصلہ افزائی کی جا سکے ، شیڈول کا مقصد دنیا کو پاکستان کا عام طور پر نظر نہ آنے والا حصہ دکھانا اور ملک میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پویلین کی تقریبات کا مقصد نوجوان نسلوں کو آب و ہوا کی تبدیلی میں ان کے کردار کے بارے میں آگاہ کرنا اور اس وقت تک کی پیش رفت کے معلومات فراہم کرنا ہے ، اس کے علاوہ پویلین "پاکستان میں سرمایہ کاری کی مہم” پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کرے گا ، جس کے لیے ایک سے زیادہ کاروباری تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں سرکاری ادارے ، کاروباری اور ایس ایم ایز اپنے مواقع پیش کریں گے ، اسی طرح وزیٹرز کو خواتین کی پیش قدمی اور پویلین میں ہونے والی متعدد تقریبات میں جاری پیش رفت دیکھنے کو ملے گی کیوں کہ خواتین بھی ملک کی ترقی اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور پاکستان تمام شعبوں میں انہیں بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button