پاکستانی خبریں

سرکاری امور کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اسعمال کے حوالے سے دبئی دنیا کے ٹاپ 5 شہروں میں شامل ہے، شیخ حمدان

خلیج اردو

دبئی: لوکل گورنمنٹ آن لائن سروسز انڈیکس 2022میں دبئی عرب دنیا میں پہلی اور عالمی سطح پر 5 ویں نمبر پر ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے اپنی ڈیجیٹل گورنمنٹ رپورٹ میں 193 خودمختار رکن ممالک میں ڈیجیٹل حکومت کے منظر نامے کا جائزہ لیا گیا ہے۔

 

انڈیکس کے مطابق دو دہائیوں سے زائد طویل تحقیق کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے – اقوام متحدہ کی دیگر ایجنسیوں سے جمع کردہ بنیادی اور ثانوی ڈیٹا کے امتزاج کا استعمال کرتے ہوئے ممالک کی درجہ بندی کرتا ہے۔

 

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ دبئی  اپنے مواد کے معیار، ڈیجیٹل خدمات اور ادارہ جاتی فریم ورک کے لحاظ سے بھی دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔عالمی فہرست میں برلن سرفہرست ہے جبکہ  میڈرڈ، ٹالن اور کوپن ہیگن بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

 

 

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام، اور محمد بن راشد المکتوم نالج فاؤنڈیشن کی جون 2022 میں جاری ہونے والی اس سے قبل کی ایک رپورٹ نے متحدہ عرب امارات کو مستقبل میں خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بہترین تیار ممالک میں سے ایک قرار دیا تھا۔تحقیق میں سات عرب ممالک سمیت 40 ممالک کو مدنظر رکھا گیا تھا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button