پاکستانی خبریں

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کیلئے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری ہوگئی،میڈیا ٹائیکون محسن رضا نقوی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان میں الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کردی۔الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 224 اے کے تحت محسن رضا نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔

 

تقرری چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ارکان نے متفقہ طور پر کی۔

 

ایک بڑے میڈیا گروپ کے مالک محسن رضا نقوی کا نام اپوزیشن کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

 

اگلے مرحلے کیلئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کا نوٹیفیکیشن وزیر اعلیٰ پنجاب، صدر مملکت اور وزیر اعظم کو بھی بھجوایا جائے گا۔

 

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے بھجوائے چاروں ناموں کا جائزہ لیا گیا۔

 

الیکشن کمیشن کو چاروں نامزد امیدواروں کا تفصیلی پورٹ فولیو فراہم کیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 20 جنوری کی رات نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن بھجوایا۔

 

حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے تجویز کیے گئے تھے۔اپوزیشن کی جانب سے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کیا تھا۔

 

دوسری طرف پی ٹی آئی نے محسن نقوی کی طور نگران وزیر اعلی پنجاب تقرری کو مسترد کردیا۔

 

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ‏محسن ںقوی کو نگران وزیراعلی تعینات کرکے الیکشن کمیشن نے اپنی جانبداری کا اظہار کھل کردیا۔ اس تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں۔

 

انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اس تعیناتی کو کورٹ میں چیلینج کریں گے۔انتخابات سے پہلے دھاندلی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button