پاکستانی خبریں

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق فیصلہ ملتوی کردیا گیا

خلیج اردو

اسلام آْباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا

 

اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کا 31 دسمبر کو الیکشن نا کرانے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔

 

 

درخواست گزاروں نے سیکرٹری کابینہ ، داخلہ ، الیکشن کمیشن، چیف کمشنر ، ایم سی آئی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ کل ہم سن کر فیصلہ کردیں گے۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو کل کے لئے نوٹس جاری کر دئیے۔ اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے شفاف الیکشن کرائے ، تو کیوں نا الیکشن تیاری پر ہونے والے اخراجات پارلیمنٹرین سے وصول کئے جائیں ؟۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button