پاکستانی خبریں

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا،کمیشن کل ریفرنس کا فیصلہ سنائے گا، فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے

خلیج اردو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلہ سنائے گا۔۔دو بجے فیصلہ سنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔۔۔ الیکشن کمیشن نے 19 ستمبر کو توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا

 

سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر کیا جانے والا توشہ خانہ ریفرنس حکمران جماعت کے پانچ ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔ ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے حاصل ہونے والے تحائف کو فروخت کرکے جو آمدن حاصل کی اسے اثاثوں میں ڈکلیئر نہیں کیا۔

 

آرٹیکل 63 کے تحت دائر کیے جانے والے ریفرنس میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے موقف اپنایا تھا یہ سیاسی ریفرنس ہے عمران خان نے قانون کے مطابق  توشہ خانہ تحائف کی پیمنٹ کی ہے، 62 ون ایف کے تحت نااہلی صرف عدلیہ کا اختیار ہے، سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں۔  ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button