پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

ایدھی ایمبولینسیں فلسطین میں داخل، زخمی فلسطینیوں کی امداد جاری

خلیج اردو : صیہونی ریاست اسرائیل کی بمباری کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کی امداد کےلیے ایدھی ایمبولینسیں غزہ پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی ظلم و بربریت کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد ہزاروں مین پہنچ گئی ہے جب کہ انفراسٹرکچر بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے باعث ریسکیو ادارے زخمیوں و شہیدوں کو اسپتال پہنچانے میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن نے انسانیت کے ناطے مظلوم فلسطینی شہریوں کی امداد کا فیصلہ کرتے ہوئے ایمبولینسیں غزہ پہنچا دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایدھی فاؤندیشن کی ایمبولینسیں مصر کے راستے سے فلسطین میں داخل ہوئیں اور اب زخمیوں کی اسپتال منتقلی اور آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button