پاکستانی خبریںسپورٹس

اماراتی کرکٹ حکام کی جانب سے پاک بھارت کرکٹ روابط بحال کروانے کی کوششیں

دبئی کرکٹ کونسل کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات میں پاک بھارت کرکٹ میچز کی میزبانی کی پیش کش کر دی

دبئی کرکٹ کونسل کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات میں پاک بھارت کرکٹ میچز کی میزبانی کی پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی کرکٹ حکام کی جانب سے پاک بھارت کرکٹ روابط بحال کروانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے دبئی کرکٹ کونسل کے سربراہ عبد الرحمان فلک ناز کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

خلیج ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عبد الرحمان فلک ناز نے متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کسی عرب ملک میں کرکٹ ورلڈکپ کا انعقاد ہو گا، حال ہی میں اماراتی میدانوں پر ورلڈکپ میچز کا انعقاد یقیناً بڑی کامیابی ہے۔پاک بھارت کرکٹ روابط کے حوالے سے عبد الرحمان فلک ناز کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ متحدہ عرب امارات کو پاک بھارت کرکٹ میچز کی میزبانی ملے۔

وہ چاہیں گے یا ہر سال ایک یا دو مرتبہ اماراتی میدانوں میں پاک بھارت کرکٹ میچز کا انعقاد ہو، اگر ایسا ہو جائے تو یہ ایک زبردست بات ہو گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2012 کے بعد سے کوئی دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی گئی۔ پاکستان اور بھارت کا آخری کرکٹ ٹاکرہ گزشتہ ماہ 24 تاریخ کو دبئی میں ہوا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دوچار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button