پاکستانی خبریں

عمران خان کے تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہے، الیکشن کمیشن

خلیج اردو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن عمران خان کے الیکشن کمشین اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاق کا درس دینا بہت آسان ہے لیکن اس پر خود عمل کرنا مشکل عمل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تمام کارروائی بشمول توشہ خانہ کیس کھلی عدالت میں ہوتی ہے۔ کمیشن کسی دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق اپنے امور سرانجام دیتا رہے گا۔

اس سے قبل اسلام آباد خیبرپختونخوا ہاؤس میں الیکشن کمیشن کے بیٹ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو بددیانت اور جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس ناسور کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا۔ کبھی بھی ان کے سامنے پیش نہیں ہوں گا کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ مجھ سے ایسا کوئی عمل نہ ہو جائے کہ مجھے جیل جانا پڑے۔

مسٹر خان نے کہا تھا کہ آڈیو لیکس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہیے تھا۔آڈیو لیکس سے ثابت ہوا کہ ن لیگ اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت ہے۔ ای وی ایم کو روکنے کا مرکزی کردار چیف الیکشن کمشنر کا تھا۔الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ کیسز کا کیا بنا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button