پاکستانی خبریں

پاک انگلینڈ ٹیسٹ: انگلش ٹیم نے پاکستان کے خلاف ریکارڈ اسکور کر لیا ہے

خلیج اردو
راولپنڈی: انگلینڈ راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعرات کو 500 رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی جو پاکستان کے باولروں پر ٹوٹ پڑی۔

چار انگلش بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں جب کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر نے 506 تک اسکور کیا۔

اس سے قبل پہلے دن رنز کا ریکارڈ 494 آسٹریلیا نے 1910 میں سڈنی میں جنوبی افریقہ کے خلاف اسکور کیا تھا۔

ایک دن میں 500 سے زیادہ رنز صرف چار دیگر مواقع پر حاصل کیے گئے ہیں۔ تین بار انگلینڈ اور ایک بار سری لنکا لیکن کبھی بھی ٹیسٹ کے پہلے دن اتنے رنز نہیں بنائے گئے ہیں۔

یہ ریکارڈ 1936 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کا 588 رنز کا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button