پاکستانی خبریں

انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ جیتا لیکن ہم کم بیک ضرور کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

خلیج اردو

دبئی: پاک کے خلاف انگلینڈ کی فتح پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم سیریز میں کم بیک کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشایئے سے خطاب میں وزیر اعظم پاک برطانیہ دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

 

اسلام آبادمیں  وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں وفاقی وزرا، سفارتکاروں، چیئرمین پی سی بی سمیت دونوں ٹیموں کے کرکٹرز نے شرکت کی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے پاکستان دوسرا ٹیسٹ جیتے گا، انگلینڈ کو مبارک ہو ، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کم بیک کرے گا۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن قائم ہوا ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فورسز اور  عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، سترہ سال بعد انگلش ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ کھیلی ، پاکستان  اور انگلینڈکے درمیان کرکٹ مشترک ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آگے آئے ان کے مشکور ہیں۔وزیراعظم نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کے حکم نامے پر عمل درآمد نہ ہونے کا نوٹس بھی لیا اور اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button