پاکستانی خبریں

تاریخی ڈرامہ ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار پاکستان پہنچ گئے

خلیج اردو
17 ستمبر 2020
اسلام آباد: مشہور ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار جاود چتن گنر نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اداکارپاکستان آنے کی خبر انسٹاگرام پر دی جہاں انہوں نے اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کی جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک موسیقی پروگرام کی ویڈیو بھی اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صبح بخیر اسلام آباد۔

ترکش اداکار جاود چتن گنر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔

ترکش ڈرامہ ارتغرل غازی نے پاکستان میں کافی شہرت پائی ہے۔ ڈرامے کو پاکستان کے قومی زبان اردو میں ڈب کرکے سرکاری ٹی وی پر پر پرائم ٹائم میں نشر کیا جاتا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس ڈرامہ کو خصوصی طور پر کوریج دینے کی ہدایت کی تھی۔

ڈرامے کے مرکزی کردار انگین آلتان دوزیاتان جنہوں نے ارطغرل غازی کا کرداری نبھایا ہے، وہ پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ترکی کے سرکاری نیوز ایجنسی نے ان کے اکتوبر میں دورے کی خبر دی ہے۔

Source : Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button