پاکستانی خبریں

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کورونا وائرس سے انتقال کر گئے،ان کی عمر 70 برس تھی

خلیج اردو

اسلام آباد:پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔رحمان ملک گئی روز سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

 

رحمان ملک کے ترجمان نے انکے انتقال کی تصدیق کر دی۔ ترجمان کے مطابق سابق وزیر داخلہ کو گزشتہ ماہ کورونا کی تشخیص ہوئی۔کورونا سے انکے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا جس کے باعث انہیں سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔رحمان ملک کو طبیعت بگڑنے پر اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کافی عرضہ وینٹی لیٹر پر رہے۔گزشتہ رات سابق وزیر داخلہ کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

 

رحمان ملک کی عمر 70 برس تھی۔وہ 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں پاکستان کے وزیر داخلہ رہے۔انہوں نے میثاق جمہوریت میں کلیدی کردار ادا کیا۔انکا شمار سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

 

سیاسی اور سماجی رہنماوں نے رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button