پاکستانی خبریں

پاکستان کی اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکہ، تین افراد جانبحق، 1 زخمی

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستانی فون کے مقامی حکام کے مطابق جمعرات کی شام پاکستان ملٹری کی اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 ملازمین ہلاک جب کہ 1 زخمی ہوا ہے۔ فوج کا کہنا ہےکہ دھماکہ ایک حادثہ ہے۔

فوج کی جانب سےجاری کردہ بیان کے مطابق دھماکہ اسلام آباد سے 40 کلومیٹر دور واقع پاکستانی آرڈیننس فیکٹری کے ایک پلانٹ میں ہوا۔ دھماکہ ایک حادثے کی صورت میں ہوا اور صورتحال کنٹرول کر لی گئی ہے۔ فوج کی جانب سے جاری بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

جبکہ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دھماکے کے مقام سے گہرا کالا دھواں آسمان کی  طرف اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ فیکٹری 1950 میں قائم کی گئی تھی اور اس میں پاکستان آرمی کے لیے اور ایکسپورٹ کے لیے ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button