پاکستانی خبریں

صحرائے چولستان میں شدید گرمی سے تالاب خشک ہوگئے، درجنوں بھیڑیں ہلاک

خلیج اردو: صحرائے چولستان میں شدید گرمی کی لہر مویشیوں کے لیے جان لیوا بن گئی، تالاب خشک اورکنووں کا پانی کڑوا ہوجانے سے پانی ناپید ہونے لگا، جس کے باعث تین دن کے دوران درجنوں بھیڑیں مرگئيں۔

صحرائےچولستان میں شدید گرمی میں تالاب خشک ہوگئے ہیں اور پینے کا پانی نایاب ہوچکا ہے۔

مقامی افراد کا دعوی کا کہنا ہے کہ صحرائی علاقہ ٹوبہ نواں کھوہ اور ٹوبہ سالم سر میں درجنوں بھیڑیں ہلاک ہوگئی ہیں۔

ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر سہیل نے میڈیا کو بتایا کہ جانوروں کی اموات چولستان کے دور دراز علاقوں میں ہوئیں، جہاں سے اعدادوشمار اکٹھا کر رہےہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیمیں تین دن سے صحرا میں موجود ہیں اورجانوروں کی ویکسینیشن کر رہے ہیں ۔

ڈاکٹرسہیل کے مطابق مویشی مالکان کو گرمی سے بچاؤ کے لیے تدابیر اور آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ تالابوں کاپانی خشک اور کنووں کا پانی کڑوا ہوچکا ہے، ایسے میں مویشی مالکان جانوروں کو آبادیوں کے قریبی علاقوں میں منتقل کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button