پاکستانی خبریں

ابتدائی حلقہ بندیوں پر فافن کا تجزیہ غلط فہمی پر مبنی ہے،الیکشن کمیشن کا وضاحتی بیان

خلیج اردو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر فافن کے جائزہ رپورٹ کو مسترد کردیا۔۔۔الیکشن کمیشن کے مطابق فافن کا تجزیہ غلط فہمی پر مبنی ہے۔۔رپورٹ سے ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

 

ابتدائی حلقہ بندیوں پر فافن کا تجزیہ غلط فہمی پر مبنی ہے۔۔۔الیکشن کمیشن نے واضح کردیا۔۔الیکشن کمیشن کے مطابق فافن نے قانون کی متعلقہ دفعات کے حوالے سے تجزیے کرتے وقت صوبے کے کوٹہ کو یونٹ کے طور پر لیا اور بنیادی انتظامی یونٹ کو نظر انداز کیا، جس سے ابہام پیدا ہوا ہے

 

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آرٹیکل 51 کے تحت قومی اسمبلی کی 266 نشستیں صوبوں کے درمیان آبادی کی بنیاد پر تقسیم کی گئی ہیں۔فافن نے آبادی میں فرق کا تجزیہ کرتے وقت ضلعی یونٹ کو سیٹوں کے تعین کے لیے نہیں لیا،،

 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ 64 حلقہ جات ایسے ہیں جس میں 10فیصد سے زیادہ آبادی کی کمی اور بیشی ہے، عذر داری کی سہولت اسی لیے دی کہ ابتدائی حلقہ بندی میں غلطیوں کا ازالہ کیا جاسکے، غلطی پائی گئی تو اعتراضات کی سماعت کے دوران اسے درست کردیا جائےگا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button