پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پشاور ائیرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات و پولش ریذیڈنٹ کارڈ ہولڈر گرفتار

خلیج اردو: ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

عمران خان نامی مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولش ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ملزم کو ترکش ویزہ بھی پولش ریزیڈنٹ کارڈ کی بنا پر جاری ہوا تھا۔

تاہم ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم 2017 میں پولینڈ سے پاکستان آیا تھا جبکہ پولش ریزیڈنٹ کارڈ 2022 میں جاری ہوا جبکہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ یہ کارڈ اسکے کزن نے بنوا کر دیا۔

بعد ازاں ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل پشاور کے حوالے کر دیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button