پاکستانی خبریں

فرح خان کے بیگ کی مالیت ایک کروڑ 62 لاکھ روپے ہے،

خلیج اردو: مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ فرح خان کے بیگ کی مالیت ایک کروڑ 62 لاکھ روپے ہے ۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کہا فرح خان نے ہر پولیس والے ہر ڈی سی کے ٹرانسفر پوسٹنگ پر پیسے لیے، وہ پیسے کہاں جاتے رہے؟

انہوں نے کہا کہ فرح خان کے پاس ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کا بیگ ہے جو زیادہ تر پاکستانیوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے زیادہ ہے۔

خاتون اول کی قریبی ساتھی فرح خان کی پرائیوٹ جیٹ میں تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے۔ فرح خان کا ہینڈ بیگ اور سینڈل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہینڈ بیگ اور سینڈل معروف امریکی برانڈ کا ہے۔

پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اور اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے متعدد بار فرح خان پر پنجاب میں افسران سے اپنی مرضی کے مطابق تبادلے اور تعیناتی کے لیے بھاری رقم وصول کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔

متحدہ عرب امارات میں موجود فرح خان سے جب جیو نیوز نے ان کا مؤقف جاننے کی کوشش کی تو ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button