پاکستانی خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جزوی لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا، انہوں نے اپنے فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو شاباشی بھی دی

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سیکیورٹی کے بغیر مختلف مارکیٹوں اور شاہراہوں کا دورہ کیا۔

اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور جزوی لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ناکے پر فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو شاباش دی

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری نے حکومتی فیصلے پر عملدر آمد کر کے قومی ذمہ داری نبھائی ہے، قانون نافذ کرنے والے اہلکار اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کر رہے ہیں، شہری کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے گھروں میں رہیں۔

وزیر اعلیٰ نے بعض سڑکوں پر زیادہ ٹریفک پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دوروں سے زمینی حقائق سے آگاہی ملتی ہے، ہم آزمائش کے وقت عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا ہر لمحہ اپنے عوام کو کرونا سے بچانے کے لیے وقف ہے

Source : ARY News
19 Apr, 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button