پاکستانی خبریں

ہرنائی بلوچستان میں دہشگردوں کا حملہ ، ایف سی کے 7 جوان شہید ہو گئے

خلیج اردو
27 دسمبر 2020
ہرنائی : بلوچستان کے ضلع سبی کی تحصیل ہرنائی میں ایف سی بلوچستان کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سات سپاہی شہید ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدارگلزار،سپاہی فیصل ، عبدالوکیل ، سپاہی شیر زمان، جمال ، عبدالرؤف اورفقیر محمد شامل ہیں۔

مسلح افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ گزشتہ رات کیاگیا تھا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے لیا ہے۔دہشتگردوں کے فرار ہونے کے راستے بلاک کر کے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ کلیرنس آپریشن ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button