پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاک افغان بارڈر طورخم پر فائرنگ کا سلسلہ، بارڈر بند

خلیج اردو: افغانستان حکام کی طرف سے گزشتہ رات سے طورخم بارڈر گیٹ تاحال بند ہیں۔ طورخم بارڈر کی بندش کے باعث دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں جبکہ مسافروں کی پیدل آمدورفت بھی بند کر دی گئی . گزشتہ رات مریض کے ساتھ تیمار دار کے نہ چھوڑنے پر بارڈر حکام کیساتھ تلخ کلامی کے سبب واقع پیش آیا ۔

آج صبح پاک افغان بارڈر شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، جو کافی دیر جاری رہا، تاہم طورخم پر فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے فی الحال صورتحال نارمل ہے جبکہ سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے

طورخم بارڈر پر فائرنگ واقعہ کے بعد دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں اور پیدل آمدورفت بھی بند کر دی گئی ہیے تاحال طورخم گیٹ بند ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button