پاکستانی خبریں

پاکستان میں سیلاب کی صورت حال : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان پہنچ گئے،حنا ربانی کھر نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

خلیج اردو
اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 2 روزہ دورے پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پاکستان پہنچے ہیں جو اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور حکومت کے دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

انتونیو گوتریس نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑے پیمانے پر امداد کی جائے۔ میں تباہ کن سیلاب سے متاثر افراد سے اظہار یک جہتی کے لیے پاکستان پہنچا ہوں۔ پاکستان موسمیاتی تباہی سے نبرد آزما ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی پاکستان سے محبت نئی نہیں ہے، انتونیو گوتریس اس سے قبل بھی متعدد بار پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button