پاکستانی خبریں

وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے اور گہرا کرنے کے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا گیا ہے

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے اور گہرا کرنے کے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

 

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے سیلاب سے متعلق امداد پر مملکت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا

 

بلاول بھٹو نے اپنے سعودی ہم منصب کو موسمیاتی تبدیلی پر پاکستان سے متعلق آئندہ بین الاقوامی کانفرنس سے آگاہ کیا، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں منعقد ہو رہی ہے۔

 

دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی حالیہ صورت حال اورپیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔خواتین کے حقوق کی ضمانت اور زندگی کے تمام پہلوؤں میں ان کی مکمل اور مساوی شرکت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

 

وزرائے خارجہ نے افغانستان میں سلامتی، استحکام اور امن کے لیے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔افغان عوام کے لیے مزید پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی شمولیت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button