پاکستانی خبریں

پاکستان کو سرجیکل سٹرئیک کی دھمکی دینے والے بھارتی وزیر کے بیان پر پاکستان کا احتجاج ، اسے غیر ذمہ درانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا

خلیج اردو
15 اکتوبر 2021
اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کےپاکستان بارے بیان کو غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق پاکستان کو نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی سے بھارتیہ جنتا پارٹی ، راشٹریہ سوک سنگ کی ذہنیت واضح ہوتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بی جے پی، آر ایس ایس اتحاد نظریاتی، سیاسی وجوہات کی بنا پر علاقائی کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے۔ ان کی انتہاء پسند اتحاد پاکستان دشمنی پر مبنی ہے۔

یہ بیانات بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈہ جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی ہے جو پاکستان کے متواتر دوہرائے گئے خدشات کی تصدیق ہے۔پاکستان بارہا دنیا کی توجہ بھارتی فالس فلیگ آپریشنز کی جانب مبزول کرا چکا۔

عاصم افتخار نے واضح کیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے تاہم کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ 2019 میں پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی بھرپور صلاحیت اور تیاری سے بھارتی جارحیت ناکام بنائی تھی۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بیان دیا تھا کہ وہ وقت چلا گیا جب بھارتی بارڈر پر کوئی حملہ کرتا تھا۔ آج ہم یہاں سے دہشتگردوں کیلئے منہ توڑ جواب دیتے ہیں۔ انہوں نے دوہزار سولہ میں پاکستان پر ہونے والے نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا حوالہ دیا۔

Source : Dawn

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button