پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد صدر مملکت، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل میں اعلیٰ سطح کی مشاورت،فریقین نے عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق کر لیا۔

خلیج اردو

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے حکم پر صدر،حکومت اور الیکشن کمیشن میں اتفاق ہوگیا۔اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس کے بعد صدر ہاوس اور الیکشن کمیشن نے اعلامیے میں بتایا کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

 

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد صدر مملکت، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل میں اعلیٰ سطح کی مشاورت،فریقین نے عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق کر لیا۔

 

صدر ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے آج کے حکم پر چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی اٹارنی جنرل برائے پاکستان منصور عثمان اعوان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چار ممبران کے ہمراہ  ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات میں ملک میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ پر تبادلہ خیال کیا گیا

 

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں اور انتخابات کے حوالے سے کی گئی پیش رفت کو سنا۔۔۔تفصیلی بحث کے بعد اجلاس میں متفقہ طور پر ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق کیا گیا۔۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی اعلامیے میں 8 فروری کو انتخابات کرنے پر اتفاق کی تصدیق کی گئی ہے۔

 

اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان نے صدر عارف علوی سےملاقات کی،،، جو ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی،،، مطابق الیکشن کمیشن نے صدر کے سامنے انتخابات کیلئے 28 جنوری، 4 فروری اور 11 فروری کی تاریخیں رکھیں۔

 

صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کے درمیان سپریم کورٹ کے احکامات پر اٹارنی جنرل نے معاونت کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button